مزید خبریں

ماتلی: سندھ ترقی پسند پارٹی کی مہنگائی کے خلاف ریلی

ماتلی(نمائندہ جسارت)فلکارہ کے قریبی گائوں میں سندھ ترقی پسند پارٹی تعلقہ ماتلی کی جانب سے حالیہ ظالمانہ مہنگائی کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ترقی پسند ہائوس سے نکلنے والی ریلی کلب چوک پہنچی۔ اس موقع پر ایس ٹی پی کے عہدیداروں سید گل محمد شاہ خالد مگسی ذوالفقار شاہ صلاح الدین مالھو اور بابو جہیجو نے تقاریر کیں۔مقررین نے حالیہ مہنگائی کا ذمے دار موجودہ وفاقی اور سندھ حکومت کو قرار دیا۔ مظاہرین نے شہر کے درمیان سے گزرنے والی مین شاہراہ پر علامتی دھرنا بھی دیا۔ جوکھیو برادری کے ایک ہی خاندان کے مرد و خواتین کا اپنے بچوں سمیت فلکارہ پولیس اور جھوٹی ایف آئی آر درج کرانے والوں کے خلاف مظاہرہ اور مین روڈ پر احتجاجی دھرنامظاہرین نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے مخالفین نے محمد بخش جوکھیو اور خدا ڈنو جوکھیو پر قاتلانہ حملہ کر کے شدید زخمی کیا۔انہوں نے بتایا کہ ہم فلکارہ پولیس پوسٹ پر رپورٹ درج کرانے گئے لیکن پولیس ہمارے مخالفین سے معاملہ طے کر کے ان سے مل گئی۔انہوں نے فلکارہ پولیس پر الزام لگایا کہ انہوں نے زخمی محمد بخش جوکھیو کو گرفتار کر کے غائب کر دیا ہے اور ہمیں اس سے نہیں ملایا جا رہا ہے۔
لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ سودی بجٹ سے عوام کو ریلیف اور خوشحالی نہیں دی جاسکتی ۔ قرضوں کی معیشت ملک و قوم دونوں کیلیے زہر قاتل ثابت ہوئی ہے۔ڈالر، بجلی، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نے مہنگائی و بے روزگاری کو آسمان پر پہنچایا دیا ہے۔ 74 سالہ تاریخ میں معیشت کی بدترین حالت کے ذمے دار سابقہ حکمران اور عالمی شاہوکار ہیں۔ اتحادی حکومت کا بجٹ بھی سابقہ حکومت کا تسلسل ہے جس میں خاص طبقہ کو نوازا جائے، غریب اور عام آدمی کوٹیکسوں کے بوجھ تلے دبا دیا جائے گا۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ریلوے پریم یونین اوپن لائن اور ورکشاپ ڈویژن کے ذمے داران کے اجلاس میں سودی معیشت و بجٹ، بھارت میں توہین رسالتﷺ، مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف 11 جون کو مال روڈ پر ہونے والے عوامی مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ریلوے پریم یونین اوپن لائن اور ورکشاپ ڈویژن کے عہدیداران نے عوامی مارچ میں بھر پور شرکت کی یقین دہانی کروائی۔ اجلاس میں صدر پریم یونین ورکشاپس ڈویژن پاکستان چودھری محمود الاحد ،صدر پریم یونین اوپن لائن شیخ انوار، فیاض شہزاد، خضر بیگ، ناصر خان، محمد ارشد، ذوالفقار اعوان، عدنان شکور، اللہ یار بھٹی، حاجی عزیز، ملک جمیل اور دیگر ذمے داران اور ورکرز بڑی تعداد میں موجود تھے۔میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ حکومت کا وفاقی بجٹ ہمیشہ کی طرح الفاظ کا ہیر پھیر اور عام آدمی کو دھوکے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ملک کا مالیاتی خسارہ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ 3400 ارب روپے کے بجائے 30 جون 2022ء تک 5000 ارب روپے تک پہنچ جائے گا اور اس بڑے خسارے کے ساتھ عوام کو ریلیف دینا اور ملکی معیشت کو سہارا دینے کے خواب دیکھنا اندھوں کے شہر شیشے کی دکان کھولنے کے مترادف ہے۔امیر لاہور نے کہا کہ 11 جو ن کو سودی معیشت و بجٹ، بھارت میں توہین رسالت، مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف اہل لاہور سراج الحق کی قیادت میں ہمارے دستے بازو بنیں اور اس گلے سٹرے اور فرسودہ نظام کے خلاف 11 جون کو مال روڈ پر اپنے اہلخانہ کے ساتھ شرکت کریں۔