مزید خبریں

میرواہ گورچانی: صحافیوں کا اقرار الحسن کیخلاف مقدمہ درج کرانے کی مذمت

 

میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت )شجاع آباد پریس کلب میرواہ گورچانی کے صحافیوں صدر ملک مشتاق احمد،ملک صادق حسین کھتری ،ہیمن کمار ،ارشد رستمانی ،عبدالجبار چوہان، محمد اسماعیل خلجی ،ایم آئی بلوچ ،عبدالوحید عباسی،حکیم عبدالرزاق،حاجی خلیل احمد ،امجد رستمانی اور دیگر نے اے آر وائے نیوز کے معروف اینکر پرسن و صحافی اقرار الحسن اور ان کی سر عام ٹیم کی جانب سے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص اور اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حسین بخش مری کی کروڑوں روپے کی کرپشن کا پردہ چاک کرنے پر ان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن نے وطن کی جڑوں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے ،اقرار الحسن اور ان کی ٹیم نے میرپورخاص کے بڑے کرپشن اسکینڈل کو بے نقاب کر کے اپنا قومی فریضہ سر انجام دیا ان کے خلاف جھوٹے مقدمات کا اندراج حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی صاف شفاف انکوائری کرائی جائے اور کرپشن و رشوت خوری میں ملوث افسران کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے اور اقرار الحسن اور ان کی ٹیم پر جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں۔