مزید خبریں

ٹنڈو آدم: ضلع بھر میں 104 ڈسپلے سینٹرز قائم

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لیے ووٹرز کے ناموں کی درستگی ، تصدیق، درست اندراج اور قومی شناختی کارڈ میں عارضی اور مستقل ایڈریس کے تحت فہرستوں میں درستگی کرانے کے لیے ضلع بھر میں ووٹر ڈسپلے سینٹر قائم کیے گئے ہیں جن کے لیے آخری تاریخ 19 جون مقرر کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سانگھڑ شاہنواز بروہی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ضلع بھر میں 104 ڈسپلے سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جن پر تعینات افسران شہریوں اور دیہی عوام کی مدد کے لیے معلومات کی فراہمی، فارم اور آگاہی فراہم کریں گے۔ انہوں نے تمام ووٹرز اور نئے ووٹ داخل کرانے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ 19 جون تک اپنے ووٹ کا اندراج، قومی شناختی کارڈ پر درج عارضی اور مستقل ایڈریس کے مطابق تصیح اور درستگی کرواسکتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں تاکہ صحیح ووٹ درج کر کے انہیں ووٹ کا حق دلایا جا سکے۔