مزید خبریں

جمعیت طلبہ عربیہ سکھر ڈویژن کی تنظیم نو کیلیے اجلاس

سکھر (نمائندہ جسارت) جمعیت طلبہ عربیہ سکھر ڈویژن کی تنظیم نو کیلیے ڈویژن کے ذمے داران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت جمعیت طلبہ عربیہ صوبہ سندھ کے امین حافظ حذیفہ احمد خان نے کی۔ اس موقع پر اراکین کی مشاورت سے سیشن 2022-23ء کیلیے برادر ابوبکر بگٹی کو امین ضلع سکھر ڈویژن،برادرم سلطان احمد بگٹی کو ناظم تنظیم بزم قرآن سکھر ڈویژن اور برادرم شہباز احمد بگٹی منتظم حلقہ حسن البنا شہید ؒ اور دیگر ذمے داران کا تقرر کیا گیا۔ اختتام پر منتظم جمعیت طلبہ عربیہ لاڑکانہ ڈویژن برادر واجد حسین کی دعا سے اجلاس کا اختتام ہوا ۔