مزید خبریں

جیکب آباد پولیس نے منشیات کے اسمگلنگ ناکام بنادی

 

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد پولیس نے منشیات کے اسمگلنگ ناکام بنادی ،آئل ٹینکر کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں منشیات 460 کلو گرام چرس برآمد،ڈرائیور گرفتار ٹینکر تحویل میں لیکر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سمیر نور چنا کے احکامات کے تحت صدر پولیس کے ایس ایچ و اختر ابڑ ونے پولیس نفری کے ہمراہ ممل روڈ پر قصبہ عبداللہ لاشاری کے قریب خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی تلاشی کے دوران آئل ٹینکر کے خفیہ خانون سے بھاری مقدار میں منشیات 460 کلو گرام چرس برآمدکرکے ڈرائیورغلام رسول ولد عبدالرسول جلبانی کو گرفتار کرلیا ملزم منشیات بلوچستان سے سندھ کی طرف سے اسمگل کر رہا تھا ٹینکر تحویل میں لیکر مقدمہ در ج کر لیا گیا ہے۔