مزید خبریں

میرپورخاص،ایپکا ساقی گروپ ریٹائرڈ ملازم سلیم خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن ایپکا ساقی گروپ میرپورخاص سے سلیم خان آفس سپرنٹنڈنٹ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میرپورخاص کے ریٹائرڈ ہونے پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب ڈائریکٹر ایجوکیشن آفس میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن ہائر سیکنڈری ایجوکیشن اور ڈائریکٹر پرائمری اسکول ایجوکیشن تھے جبکہ معززین شہر شاہنواز مغل ، اسحاق ناریجو اور ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے تمام سپرنٹنڈنٹس اور ملازمین نے شرکت کی اور سلیم خان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے اور سندھ کا روایتی تحائف اجرک کیپیش کیا۔ تقریب میں ایپکا کے ڈویژنل ، ضلعی اور دیگر عہدیداروں محمد حسن ٹانوری ، عبدالرزاق رند ، مظہر علی عباسی، محمد طاہر شیخ ، عبدالستار ملک، خان محمد مری خالد صدیقی ، اور دیگر بھی موجود تھے ۔