مزید خبریں

ناروے میں پاکستانی ٹیکسٹائل کی بہت مانگ ہے ،عرفان اقبال شیخ

کراچی(بزنس رپورٹر) صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں شدید کمی ہونے کے باوجود برآمدات بڑھانے اور قیمتی زرمبادلہ کمانے کے حقیقی ٹھوس ذرائع تلاش نہیں کیے جا رہے۔ وہ بابر امین، ناروے میں پاکستان کے سفیر فارینہ مظہر، سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ (BoI)؛ احسن علی منگی، سیکرٹری ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور Astri Sophie Platou، ڈائریکٹر ایکسٹرنل افیئرز، اوسلو چیمبر آف کامرس کے ساتھ دوطرفہ تجارت کے امور پر تبادلہ خیال کر رہے تھے ۔ عرفان اقبال شیخ نے بتایا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری ترقی کی منازل طے کر رہی ہے اوریہ ملک کے لیے سب سے بڑی زرمبادلہ کمانے والی انڈسڑی ہے۔انہو ں نے مزید کہاکہ ہمیں ملک میں ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کرنے کے لیے ناروے کی مارکیٹ کوٹارگٹ بنانا چاہیے اور یہ شارٹ ٹرم میں بھی ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں بڑے پیمانے پر مشینری کی درآمدات ہوئی ہیں اور مصنوعی فائبر کا استعمال بھی ٹیکسٹائل صنعت کو تر قی دے رہا ہے؛ جو ہمیں ناروے کو ویلیو ایڈڈ، عالمی معیار کی حامل ،کم لاگت اور بڑے پیمانے پر ٹیکسٹائل کنسائنمنٹس برآمد کرنے کے قابل بناتا ہے۔