مزید خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو تیزی کا رجحان رہا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 41500پوائنٹس سے بڑھ کر41700پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں25ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،کاروباری تیزی کی وجہ سے54.26فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہائوسز کی جانب سے پراپرٹیز ،ٹیلی کام ،فوڈز ،پیٹرولیم ،ٹیلی کام اور بینکنگ شعبے میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 41997پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا مگرپرافٹ ٹیکنگ کی باعث انڈیکس 41900 اور41800پوائنٹس کی دو بالائی حد سے گر گیا تاہم مارکیٹ مثبت زون ہی میں بند ہوئی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں 182.80پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 41553.16 پوائنٹس سے بڑھ کر41735.96پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 72.79پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 18576.86پوائنٹس سے بڑھ کر15949.65پوائنٹس پر بند ہوا۔