مزید خبریں

پہلا ون ڈے،بابر اعظم نے اپنا مین آف دی میچ ایوارڈ خوشدل کو دے دیا

ملتان (نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا مین آف دی میچ ایوارڈ خوشدل کو دے دیا۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا گیا306رن کا ہدف آخری اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، کپتان بابر اعظم 103اور امام الحق 65رنز بنا کر نمایاں رہے۔میچ کے بعد سنچری اسکور کرنے والے بابر اعظم کو جیوری کی جانب سے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا لیکن پاکستانی کپتان نے اس موقع پر بڑے دل کا مظاہرہ کیا اور اپنا ایوارڈ خوشدل شاہ کو دے دیا۔