مزید خبریں

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو کر ایک بار پھر201روپے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں80پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 200روپے سے بڑھ کر 200.80روپے اور قیمت فروخت 200.20 روپے سے بڑھ کر201روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 200.50روپے اور قیمت فروخت 201.50روپے پر بدستور برقرار رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر میں 1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 213.50روپے سے بڑھ کر 214.50 روپے اور قیمت فروخٹ216روپے سے بڑھ کر217روپے ہو گئی۔