مزید خبریں

حسنین کا ایکشن کلیئر، دوبارہ بولنگ کی اجازت مل گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ فاسٹ بولر محمد حسنین کو دوبارہ ہر قسم کی کرکٹ میں بولنگ کی اجازت مل گئی ہے۔ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے دوران ان کے بازو کا خم 15 ڈگری سے کم رپورٹ ہوا ہے۔محمد حسنین کو آئی سی سی سے منظور شدہ لاہور کے ٹیسٹنگ سینٹر میں دیے گئے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے بعد معطل کیا گیا تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے ماہرین نے 21 جنوری کو دیے گئے اس ٹیسٹ کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔ محمد حسنین نے آئی سی سی سے منظور شدہ لاہور کے ٹیسٹنگ سینٹر میں 21 مئی کو دوبارہ بولنگ ایکشن ٹیسٹ دیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے ماہرین نے اس رپورٹ کا بھی جائزہ لینے کے بعد اس کی تصدیق کی۔ابتدائی طور پر جنوری میں آسٹریلیا کے ایک ڈومیسٹک ایونٹ کے دوران محمد حسنین کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا۔