مزید خبریں

حیدرآباد:پولیس اور با اثر افراد کے مظالم کے خلاف مردو خواتین کا مظاہرہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ماتلی کے گوٹھ خیر و بوزدار سے تعلق رکھنے والے مرد وخواتین اور بچوں نے پولیس اور بااثر افراد کے مظالم کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر خدا ڈنو نے کہاکہ گوٹھ میں کوری برادری کے بااثر افراد نے پولیس کی سرپرستی میں منشیات کا سرعام کاروبار جاری رکھا ہوا ہے جس سے منع کرنے پر خدا بخش پر تشدد کرکے اسے خون میں نہلا دیا گیا بچوں پر بھی تشدد کیا گیا پولیس نے ملزمان سے گٹھ جوڑ کیا ہوا ہے جس کے باعث ہمیں اور بچوں کو جان کا خطرہ ہے۔