مزید خبریں

حیدرآباد:کیٹل فارم ایسوسی ایشن کا چارہ کے نرخ کم کرنے کا مطالبہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد کیٹل فارم ایسوسی ایشن کے رہنما شوکت جتوئی، جنرل سیکرٹری ایوب قریشی ودیگر نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی کا طوفان برپا ہے، مویشی کا چارا1400 سے بڑھ 3100 روپے فی من ہوچکا ،ایسی صورتحال میں باڑہ مالکان سخت پریشان ہیں،باڑہ مالکان اگر دودھ کے نرخ بڑھاتے ہیں تو اس کا اثر عوام پر پڑتا ہے ۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ معاملے کا نوٹس لے کر چارہ کے نرخ کم کیے جائیں اور غیر قانونی نرخ بڑھانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے ۔