مزید خبریں

بھارت عالمِ اسلام سے معافی مانگے،علماء مشائخ فیڈریشن

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ملک بھر کے علماء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی، مرکزی صدر پیر غلام غوث محی الدین حسینی جانی شاہ،پروفیسر ڈاکٹرعلامہ پیرمحمود عالم جہانگیری،فقیر ملک محمدشکیل قاسمی،پیر سید محمد ارشد حسین اشرفی،مولانا سلمان بٹلہ، پیرسید محمدخرم شاہ علامہ محمدحفیظ اللہ ہادیہ صدیقی و دیگر نے مشترکہ بیان میں ہندوستان کی حکمران جماعت کے دہشت گرد، انتہا پسند ترجمان کی ہرزہ سرائی، رحمت اللعالمین ﷺکی شان میں گستاخانہ بیانیے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت انتہا پسندوں اور دہشت گرد متعصب گروہ کے زیر قبضہ ہے۔ بی جے پی کے ہاتھوں تمام مذاہب نشانہ پر ہیں۔ بی جے پی کی گستاخ نوپوشرمار اور نوین کمار کی رکنیت معطلی ہی کافی نہیں، ہندوستان عالمِ اسلام سے معافی مانگے، مسلمانوں کے مذہبی عقائد، مقدس ہستیوں کے تقدس کی حفاظت اور بھارت میں مسلمانوں کی مساجد اور مدارس کی حفاظت کی ضمانت دی جائے۔ پوری دنیا ہندوستان کے مذہب بیزار اور اقلیتوں کے حقوق کی پامالی پر مبنی بیانیے اور ریاست جموں و کشمیر میں مسلمانوں کے قتلِ عام کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے جب تک ہندوستان سدھر نہ جائے اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں پر عملدرآمد نہ کرے، اِس کا سماجی اور معاشی بائیکاٹ کیا جائے۔