مزید خبریں

حیدرآباد،،حیسکو کا بجلی نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیسکو کی جانب سے واجبات کی وصولی اور بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے حیسکو کے مختلف آپریشن ڈویژن وسب ڈویژنز شہید امید علی، علامہ اقبال، رضوی اسپتال، ہالی روڈ، ماتلی، تلہار، جھول، سانگھڑ، شہدادپور، شاہپور چاکر، سندھڑی، کھپرو، دوڑ، سکرنڈ، چمبڑاور مختلف حدود میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایس اینڈ آئی محمد شفیق رانا اور تکنیکی عملے کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف کاروئی کرتے ہوئے دیہی علاقوں میں 20عدد ٹرانسفار مر سے جو 4کروڑسے زائد کے واجبات ہیں ان بجلی منقطع کردی گئی ہے مہم کے دوران مجموعی طور پر 15760غیر قانونی کنکشن منقطع کیے گئے اور تاریں ضبط کرلیں گئیںبجلی چوروں پر مقدمات درج کرانے کیلیے متعلقہ تھانوں میں 1670 درخواستیں جمع کرادی ہیں نادہندگان سے 13 کروڑ 33 لاکھ47 ہزار935روپے کی وصولی کی گئی اور نادہندگان کے11032بجلی کنکشن منقطع کردیے گئے جس میںشہید امید علی کی حدود میں کارروائیاں کرتے ہوئے643براہ راست بجلی کے کنکشن منقطع کردیے گئے ہیں اور نادہندگان کے 450 بجلی کنکشن منقطع کردیے علامہ اقبال کی حدود میں کارروائیاں کرتے ہوئے 897 بجلی کے کنکشن منقطع کردیے واجبات کی عدم ادائیگی پر627بجلی کنکشن منقطع کردیے ہیں ، آپریشن سب ڈویژن حالی روڈ کی حدود میں کارروائیوں کے دوران نادہندگان کے 724کنکشن منقطع کردیے گئے جبکہ 1035 غیرقانونی کنکشن منقطع کردیئے ،رضوی اسپتال سب ڈویژن میں کارروائی کرتے ہوئے واجبات کی عدم ادائیگی پر654اور جبکہ935غیر قانونی کنکشن منقطع کردیئے گئے ،ماتلیسب ڈویژن میں کارروائی کے دوران نادہندگان کے 681 کنکشن منقطع کردیے اور 974 کنڈے کاٹے گئے، تلہار سب ڈویژن کے علاقے سے کارروائی کے دوران نادہندگان کے 613کنکشن منقطع کر دیے گئے اور876کنڈے کاٹے گئے ،جھول میں کارروائی کے دوران واجبات کی عدم ادائیگی پر 405کنکشن منقطع کیے اور579غیر قانونی کنکشن کاٹے گئے ،سانگھڑ سب ڈویژن کی حدود میں کارروائی کے دوران واجبات کی عدم ادائیگی پر 810کنکشن منقطع کیے گئے اور1158غیر قانونی کنکشن کاٹے گئے ،شہدادپورمیں کارروائی کے دوران 867کنکشن منقطع کیے گئے اور 1239 غیر قانونی کنکشن کاٹے گئے۔