مزید خبریں

بھارت کو لگام دینے کا وقت آ گیا، حافظ غیور احمد

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد نے کہا ہے کہ بھارت لاتوں کا بھوت ہے باتوں سے نہیں مانے گا دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد اور انسانی حقوق کا پامال کرنے والے ملک کو لگام دینے کا وقت آگیا، نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کرکے پوری دنیا کی غیرت ایمانی کو للکارا ہے۔ یہ بات انہوں نے جماعت اسلامی ٹنڈوجام کے احتجاجی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بھارت کے منہ میں لگام دی جائے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کرکے دنیا کے مسلمان کی غیرت کو للکارا ہے اور پوری اُمت مسلمہ اور اس کے حکمرانوں کا بھارت کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہیے یہ دنیا کا سب سے بڑا دشت گر داور انسانی حقوق پامال کرنے والا ملک ہے یہ لاتوں کا بھوت ہے اسے باتوں سے بات سمجھ میں نہیں آئے گی احتجاج سے سہیل شارق راو طارق حماد علی بہادر طاہر اسامہ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔