مزید خبریں

حیدرآباد:ریڈ ورکرز فرنٹ کا تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کا مطالبہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ریڈ ورکرز فرنٹ حیدرآباد مرکزی نے سندھ کے آئندہ بجٹ میں تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے‘ پنشن میں اضافے اور بروقت ادائیگی گروپ انشورنس کی ادائیگی کے لیے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مجید سیال‘ علی عیسی‘ ایم اے بھرگڑی ودیگر نے کہاکہ ماضی کی طرح موجودہ حکومت بھی آئی ایم ایف کی غلامی میں پالیسی بناکر ملکی معیشت کو تباہ کر رہی ہے ،ایک طرف حکمرانوں کی کرپشن تو دوسری جانب مہنگائی نے غریب عوام کو خود کشیوں پر مجبور کردیا ہے حالیہ معاشی بحران72سالہ کرپشن اور بیڈ گورننس کا نتیجہ ہے جس کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج بھی چھوٹے ملازمین اور روزانہ اُجرت پر کام کرنے والا طبقہ شدید معاشی بدحالی کا شکار ہے ۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے 100 فیصد اضافہ کرکے ملازمین کی پنشن ‘ گروپ انشورنس کی وقت پر ادائیگی کی جائے۔