مزید خبریں

کندھکوٹ: چوروں نے تاوان لے کر بھی مویشی واپس نہ کیے

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کچھ روز قبل مسلح افراد دیہاتی نورحسن بھنگوار کی 9 بھینسیں چوری کر گئے تھے، چوری واپس کروانے پر متاثرہ سے 3 لاکھ روپے تاوان لینے کے بعد بھی مویشی واپس نہ ہوئے۔ دیہاتی نے بخشاپور تھانہ پر چوروں کیخلاف مقدمہ درج کروایا پر پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی متاثرہ دیہاتی نورحسن بھنگوار انصاف کی خاطر میڈیا سینٹر پہنچ کر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ملزم سلیم بھنگوار چوری شدہ بھینسیں واپس کروانے کے لیے 3 لاکھ روپے تاوان لیا پر نہ مویشی واپس ملے اور نہ ہی تاوان کی رقم واپس کر رہا ہے۔ بخشاپور تھانہ پر ملزمان کھتھور ولد سلیم، یاسین، شاھمیر ولد جانی، توڈا ولد تھرکوان، سائینداد ولد محمد مراد بھنگوار، فوجلا ولد مھدا باجکانی، دو نامعلوم اور تاوان لینے والے سلیم بھنگوار پر مقدمہ درج کروایا جس کے بعد بھی پولیس نے کارروائی نہیں کی۔ ملزم دھکمیاں دے رہے ہیں میں مسکین شریف دیہاتی ہوں جھگڑوں سے دور ہوں اس لیے میڈیا کے سامنے احتجاج کر کے اعلیٰ اختیاروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ چوروں کیخلاف کارروائی عمل میں لا کر مویشی واپس کروا کے تحفظ فراہم کیا جائے۔