مزید خبریں

عدالت عظمیٰ ‘ہائیکورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں10 فیصد اضافے کی منظوری

اسلام آباد (صباح نیوز)صدر ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر عدالت عظمیٰ اور ہائیکورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور اعلیٰ عدلیہ الائونس میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔ ایوان صدر کی جانب سے ایک ٹوئٹ میںجاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے منظوری وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 205کے تحت دی۔