مزید خبریں

بھارت:توہین رسالت کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر بد ترین تشدد،متعدد گرفتار

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں نبی کریمؐ کی شان اقدس میں گستاخی کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر پولیس نے بدترین تشدد کیا اور متعدد مسلمان مظاہرین کو گرفتارکرلیا، بھارتی شہرکان پور میں نبی کریم ؐ کی شان اقدس میں گستاخی کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر انتہا پسند پولیس ٹوٹ پڑی۔ مسلمان نوجوانوں کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا اورمتعدد کوگرفتارکرلیا۔اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعدد پولیس اہلکارمسلمان نوجوان پرتشدد کررہے ہیں اور گھیسٹتے ہوئے لے کر جارہے ہیں۔ نوجوان کوبچانے کے لیے آنے والی خواتین سے بھی پولیس والوں نے بدتمیزی کی اور دھکے دیے جبکہ بچوں کو بری طرح سے زدو کوب کیا،واضح رہے کہ بھارت کی ہندو انتہاپسند حکمران جماعت بی جے پی کے ارکان پیغمبر اسلام حضرت محمد ؐ اور مسلمانوں کے خلاف مسلسل اشتعال انگیز اورنفرت پرمبنی بیانات دے رہے ہیں۔