مزید خبریں

عمران خان کے خلاف کارروائی کے لیے حکومت کو خط لکھا جائے ، ایاز صادق

اسلام آباد (اے پی پی،آن لائن)وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی عمران خان کے خلاف منظور کی گئی قرارداد پر کارروائی کے لیے حکومت کو خط لکھیں۔ جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان کے خلاف قرارداد منظور ہوئی تھی، اسپیکر قومی اسمبلی اس حوالے سے حکومت کو خط لکھیں کہ وہ اس قرارداد پر کارروائی کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کرے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجاریاض نے کہا ہے کہ ایوان کو شاہ محمود قریشی کے استعفے کے حوالے سے آگاہ کیا جائے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے راجا ریاض نے کہا کہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایوان میں کھڑے ہو کر استعفادینے کا اعلان کیا تھا، سپیکر رولنگ دیں کہ ان کا استعفا منظور ہو گیا ہے کہ نہیں؟قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے بھارتی رہنمائوں کے گستاخانہ بیانات پر پیر کو ایوان میں بحث کے لیے ایک گھنٹہ مختص کرنے کی رولنگ دیدی۔ جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق نے کہا کہ ایوان میں بی جے پی رہنمائوں کے گستاخانہ بیانات کے خلاف بحث کے لئے وقت مقرر کیا جائے۔ اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے کہا کہ ناموس رسالتﷺ کے معاملے پر پیر کو بحث کیلییایک گھنٹے کا وقت مقرر کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔ سینیٹر مولانا عطا الرحمن نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے رولنگ دی تھی کہ اراکین سینیٹ نماز جمعہ کے بعد بھارتی سفارتخانے میں احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ اسپیکر مشترکہ اجلاس میں رولنگ دیں کہ ارکان پارلیمنٹ مل کر جائیں گے اور بھارتی سفارتخانے میں احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے رولنگ دی کہ بھارتی رہنمائوں کے گستاخانہ بیانات پر پیر کو ایوان میں ایک گھنٹہ بحث کرائی جائے گی۔ قبل ازیں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی آمد اراکین پارلیمنٹ نے ڈائس بجا کر استقبال کیا گیا ، آصف علی زرداری پہلے وزیراعظم شہباز شریف کی ساتھ والی سیٹ پر بیٹھے بعد میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھ گئے