مزید خبریں

اسلام آباد:افغان خیموں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد (صباح نیوز)پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں اسلام آباد انتظامیہ کو وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں افغانیوں کے خیموں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی۔ چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ افغان مہاجرین جعلی دستاویزات کے ساتھ پاکستانی بن رہے ہیں جب کہ اس پورے عمل میں نادرا کے ملازمین بھی شریک ہیں۔نورعالم خان نے چیئرمین نادرا سے پوچھا کہ آپ نے اس سلسلے میں کیا کارروائی کی؟۔ چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ 377ملازمین کو نوکریوں سے نکالا جا چکا ہے۔چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے سیکرٹری داخلہ کو فوری ایکشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آج شام تک اقدامات کرکے پی اے سی کو بتایا جائے۔علاوہ ازیں پبلک اکائونٹس کمیٹی نے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) کے تمام افسران کے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔