مزید خبریں

چینی اساتذہ کو تمغہ امتیاز بعد از وفات عطا کرنے کی منظوری

اسلام آباد (صباح نیوز)صدر عارف علوی نے 3 چینی اساتذہ کو تمغہ امتیاز بعد از وفات عطا کرنے کی منظوری دے دی۔ کنفیوشس انسٹیٹیوٹ، کراچی کے ہوانگ گوئی پنگ، تنگ موفانگ، چھن سائی کو تمغہ امتیاز بعد ازوفات عطا کیا گیا ہے۔ تینوں اساتذہ26 اپریل کو کراچی میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں جاں بحق ہوئے تھے۔ ایوان صدر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق اعزاز پاک چین دوستی مستحکم کرنے اور تعلیم و ثقافت کے شعبوں میں باہمی تعلقات بہتر بنانے کے اعتراف میں دیا گیا۔ اعزازات آئین کے آرٹیکل259 اور اعزازات ایکٹ1975 کے تحت عطا کیے گئے۔