مزید خبریں

بہادر آئل ٹینکر ڈرائیور کے لیے انعامات کا اعلان

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت)اپنی زندگی دائو پر لگا کر دوسروں کی زندگی بچانے والے آئل ٹینکر کے ڈرائیور کے لیے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی سیکریٹریٹ نے انعامات کا اعلان کیا ہے۔ دو روز قبل کوئٹہ کے قنبرانی روڈ پر آگ کے شعلوں میں لپٹے آئل ٹینکر کو بہادری اور حاضر دماغی کے ساتھ پیٹرول پمپ سے نکال کر لوگوں کی زندگی بچانے والے محمد فیصل عوام میں مقبول ہوئے ہیں ۔وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجونے 5 لاکھ روپے نقد انعام سے نوازنے کا اعلان کیا دوسری جانب وزیر اعظم سیکریٹریٹ سے انعام کے ساتھ ساتھ نوکری دینے کا وعدہ بھی کیا گیا ۔عالمی شہرت یافتہ باؤلر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرہ اکرم نے بھی ڈرائیور فیصل کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔یاد ر ہے کہ ٹینکر سے پمپ میں پیٹرول خالی کرتے ہوئے آگ بھڑک اٹھی تھی تاہم وجوہات کا تاحال تعین نہیں ہوا جس کی تحقیقات جاری ہیں۔