مزید خبریں

نیٹ میٹنگ کی مخالفت نیپرا کی عوام دشمنی ہے‘ امیر العظیم

 

لاہور(نمائندہ جسارت)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم نے چیئرمین نیپرا کی طرف سے نیٹ میٹنگ کی مخالفت پر احتجاج اور اسے عوام دشمنی قرار دیا ہے۔منصورہ سے جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں سے اپنے لیے ماہانہ مراعات لینے والے سرکاری بابو کو عہدے سے ہٹایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ عوام کوبجلی کی مسلسل فراہمی کا کام جو نیپرا اور حکومت نے کرنا ہے، وہ تو نہیں ہو رہا لیکن اگر عوام اپنی مدد آپ کے تحت سولر سسٹم کے ذریعے بجلی پیدا کرتے ہیں اور اضافی بجلی کو قومی گرڈ کو دے رہے ہیں، تو اس سے نیپرا چیئرمین کو کیا تکلیف ہے۔ انھوں نے کہا کہ چیئرمین نیپرا کے رویے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ آئی پی پیز کے مالکان کے سہولت کار ہیں اور عوام کو تکلیف دے کر ظالم سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں۔