مزید خبریں

ریلوے زیادتی کیس ، متاثرہ خاتون نے دو ملزمان کو شناخت کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ملزمان کی شناخت پریڈ ہوئی جہاں متاثرہ خاتون نے دو ملزمان کو شناخت کرلیا، پولیس نے شناخت پریڈ کے لیے ملزم کے ہمراہ دس ڈمی ملزمان پیش کیے تھے۔ خاتون کا کہناتھا کہ ملزمان نے 27 مئی کو زکریا ایکسپریس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا،عدالت نے شناخت پریڈ کی رپورٹ کو مقدمے کا حصہ بنا دیا۔