مزید خبریں

اماراتی شہریوں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر کروڑوں ڈالر میں فروخت

ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) سائبر سکیورٹی کمپنی نورڈ وی پی این نے انکشاف کیا ہے کہ ڈارک ویب کی مارکیٹ میں اماراتی شہریوں کا ڈیٹا کروڑوں ڈالر میں فروخت کیا جارہا ہے۔ امارات کے ڈیٹا کی مانگ دنیا بھر کے ڈیٹا کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے۔ نورڈ وی پی این کے مطابق مسروقہ ڈیٹا میں ویب سائٹ، پاسپورٹ ڈیٹا، شناختی کارڈز، ڈرائیونگ لائسنس، ای میل، ادائیگی کارڈز، موبائل فون نمبر، بینک اکائونٹ اور دیگر ذاتی معلومات شامل ہیں۔