مزید خبریں

لاطینی امریکی ممالک میں مشترکہ کرنسی کا مطالبہ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) لاطینی امریکا کے ممالک میں یورپی یونین کی طرز پر مشترکہ کرنسی کا مطالبہ زور پکڑنے لگ گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق لاطینی امریکا کے کئی ممالک کو خراب اقتصادی صورت حال، افراط زر اور کرنسی مارکیٹوں میں سٹے بازی کا سامنا ہے۔ اس تناظر میں مشترکہ کرنسی کے ذریعے ادائیگیوں کا نظام بھی بہتر بنایا جاسکتا ہے۔