مزید خبریں

مجلس محصورین پاکستان کے وفد کی صحافی خالد المعینا سے ملاقات

جدہ (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا میں مجلس محصورین پاکستان کے وفد نے چیئرمین احتشام الدین ارشد نظامی کی قیادت میں معروف صحافی و دانشور خالد المعینا سے ملاقات کی۔ ہلٹن ہوٹل میں ہونے والی ملاقات میں پی آر سی کے وفد نے مسئلہ محصورین کے حل میں خالد المعینا کی کاوشوں کو سراہا اور مزید تعاون کی درخواست کی ۔ واضح رہے کہ کینیڈا میں 10 روزہ قیام کے دوران خالد المعینا صحافی لطافت صدیقی کی کتاب ’ہزار انکشافات‘ کی تقریب کی صدارت اور این ای ڈی کے استقبالیے سے خطاب کریں گے۔