مزید خبریں

نمرہ مبینہ اغو اکیس ، عدالت نے لڑکی کو اپنی مرضی سے جانے کی اجازت دے دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی مقامی عدالت میں نمرہ کیس کی سماعت ہوئی، جہاں ملزم شاہ رخ اور نمرہ کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے اپنے حکم میں کہاکہ نمرہ جہاں چاہے مرضی سے جاسکتی ہے ، ساتھ لے جانے والے کو 5 لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرانے کا حکم دیا۔ سماعت کے بعد میڈیاسے بات کرتے ہوئے نمرہ کاکہناتھا کہ اپنی مرضی سے شادی کی ہے، اغوا نہیں کیا گیا،اپنے شوہر کے ساتھ جانا چاہتی ہوں ۔