مزید خبریں

چین کا فوجی طیارہ رہایشی علاقے میں گر کر تباہ‘ ایک شہری ہلاک

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) وسطی چین میں فوج کا جنگی طیارہ رہایشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا،جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 2زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق چینی فوج کے جنگی طیارہ کا واقعہ کا صوبے ہوبے کے شہر شیناگ یانگ میں پیش آیا، جس کے باعث کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔طیارہ حادثے میں پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے نکلنے میں کامیاب رہا ، تاہم طیارہ گرنے سے ایک شہری زندگی کی بازی ہارگیا۔ چینی لبریشن آرمی کے مطابق جے 7 طیارہ تربیتی پرواز کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔