مزید خبریں

مبینہ مقابلے، پولیس نے 7 زخمی ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گڈاپ اورتیموریہ پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 7زخمی ملزمان کو4 ساتھیوںسمیت گرفتارکر لیا۔ملزمان پولیس کو ڈکیتی اور رہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے ۔تفصیلات کے مطابق گڈاپ پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 2زخمی ڈاکوؤں کو 4ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گڈاپ پولیس نے ایک اطلاع پر طیب گارڈن کے قریب ڈکیتی اوررہزنی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپا مار کارروائی کی تو ملزمان نے فرار کی کوشش میں پولیس نے جوابی فائرنگ کے بعد 6ملزمان عزیز ، خدا بخش،ارشاد ،کمال،علی خان لاشاری اور امام بخش کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کے قبضے سے3پستول، 7موبائل فونزاور شہریوں سے لوٹی گئی دیگر اشیاء برآمد ہوئیں ،مقابلے میں 2ملزمان زخمی بھی ہوئے جن کو اسپتال منتقل کردیا جب کہ دیگر ملزمان سے تفتیش جاری ہے ، تیموریہ پولیس نے شفیق موڑ اقبال گاڑدن کے قریب نمک بینک کے سامنے مبینہ مقابلے کے بعد2ملزمان نوید اور منیر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاملزمان پولیس کو ڈکیتی اور رہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے جن کے قبضے سے ایک مسروقہ موٹر سائیکل اور3پستول برآمد ہوئے، سچل پولیس نے کیش وین لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 3ملزمان صابر علی ولد اعظم،غلام مجتبیٰ ولد غلام مصطفی سیال اور زبیر ولد غوث بخش کو مبینہ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتارملزمان کیش وین لوٹ رہے تھے، اس دوران پولیس پہنچ گئی اور ملزمان کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔گرفتار زخمی ملزمان کے قبضے سے تین پستول برآمد ہوئے ۔