مزید خبریں

گدھوں کی تعدادمیں ایک لاکھ کا اضافہ

اسلام آباد(آئی این پی)اقتصادی جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں گزشتہ3سال سے گھوڑوں،اونٹوںاور خچروں کی تعدادمیں اضافہ نہ ہوسکاجبکہ گدھوں کی تعداد ہر سال ایک لاکھ بڑھ رہی ہے۔ملک میں گھوڑوں کی تعداد 4لاکھ جبکہ گدھوں کی تعداد57لاکھ ہوگئی۔ملک میں مویشیوں کی تعداد 51.5ملین سے بڑھ کر 53.4 ملین ہوگئی ہے اس طرح اس میں 19لاکھ اضافہ ہواہے بھینسوں کی تعداد42.4ملین سے 43.7 ہوگئی ہے اس طرح بھینسوں کی تعداد میں 13لاکھ اضافہ ہواہے۔