مزید خبریں

ملک کی آبادی 22 کروڑ 47 لاکھ 80 ہزار سے متجاوز

 

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان کی مجموعی آبادی 22 کروڑ 47 لاکھ 80 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ بے روزگاری کی شرح میں معمولی کمی ہوئی ہے اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق ملک کی شہری آبادی 8 کروڑ 28 لاکھ 30 ہزار ہو گئی ہے جبکہ دیہی آبادی 14 کروڑ 19 لاکھ 60 ہزار پر پہنچ گئی ہے رپورٹ کے مطابق ملک میں بے روزگاری کی شرح میں معمولی کمی ہوئی ہے اوربے روزگاری کی شرح کم ہو کر 6.3 فیصد پر آگئی جبکہ 2018-19 میں بے روزگاری کی شرح 6.9فیصد تھی۔