کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر بھارت میں حکمران پارٹی بی جے پی کے رہنمائوں کی جانب سے نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج کے سلسلے میں آج جمعہ 10جون کو شہر بھر میںاحتجاجی مظاہرے ہوں گے ۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن بعد نماز جمعہ 1بجے د ن میمن مسجد بولٹن مارکیٹ پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کریں گے ۔مظاہروں سے جماعت اسلامی کے مقامی ذمے داران و بلدیاتی امیدوار بھی خطاب کریں گے ۔