مزید خبریں

ملکی و غیر ملکی قرض 44ہزار366ارب سے تجاوز کرگیا

 

اسلام آباد(آن لائن ) وفاقی حکومت پر ملکی اور غیر ملکی قرضہ 44ہزار366ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے جبکہ رواں مالی سال کے 9 ماہ کے دوران قرضوں میں ساڑھے 4 ہزارارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق مارچ 2022 تک مقامی قرض کا حجم28 ہزارارب روپے سے زائد رہا جبکہ اسی عرصے تک بیرونی قرض 16ہزار290 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے 9 ماہ میں غیر ملکی قرض2ہزار 6سو 89 ارب روپے تھا جبکہ جولائی تا مارچ 2022تک ملکی قرضوںمیں1811ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔