مزید خبریں

قومی ائرلائن نے کوالالمپور کیلیے فلائٹ آپریشن بحال کردیا

لاہور (آن لائن)قومی ائرلائن نے کوالالمپور کے لیے فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال کر دیا ۔پی آئی اے کوالالمپور کے لیے ہفتہ وار2پروازیں آپریٹ کرے۔ لاہور سے 26جون کو کوالالمپور کے لیے پرواز اڑان بھرے گی۔ پی آئی اے نے آذربائیجان کے شہر باقو کے لیے بھی فلائٹ آپریشن میں اضافہ کردیا، پی آئی اے ہفتہ وار4پروازیں باکو کے لیے آپریٹ کرے گی ،اسلام آبادسے1،لاہور سے2اور کراچی سے 1پرواز آپریٹ کی جائیں گی۔ کورونا وائرس کی وجہ فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا۔