مزید خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ حلیم عادل کی حفاظتی ضمانت کی اپیل مسترد

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں شرکت کے لیے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ،دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ یہ عدالت پہلے ہی ایک مقدمہ میں حفاظتی ضمانت دے چکی ہے۔ حلیم عادل شیخ کو تین ہفتے کی حفاظتی ضمانت دی تھی اور اس دوران انہیں متعلقہ عدالت میں پیش ہونا تھا۔ عدالت نے حلیم عادل شیخ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔