مزید خبریں

ٹنڈو جام پولیس نے 2گٹکا فروشوںکو دھرلیا، 3ہزار انڈین گٹکے برآمد

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)شہر میں چوری کی وارداتوںمیں اضافہ ہوگیا، گزشتہ روز رکشہ اور موٹرسائیکل چوری ہوگئیں، ٹنڈو جام پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انڈین گٹکے کی سپلائی ناکام بنادی، 2 سپلائرز کوگرفتارکرلیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹنڈو جام پولیس نے ٹنڈو قیصر لنک روڈ مغل کوٹ کے قریب مشکوک کار کو روک کر چیک کیا جس سے ایک عدد کٹے میں 30
پیکٹ تقریباً 3ہزار انڈین گٹکے برآمد ہوئے ٹنڈو جام پولیس نے گٹکا سپلائرزظہور احمد پٹھان اور عطا اللہ پٹھان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا تعلق کراچی سے ہے۔ دوسری جانب کینٹ تھانے کی حدود میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا،پی ٹی سی ایل آفس کے قریب سے توقیر حیدر نامی شخص کا رکشہ چوری ہوگیا جبکہ سول کورٹ کے قریب سے موٹر سائیکل بھی چوری ہو گئی، دونوں شہریوں نے متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کروالیا۔