لاہور(آن لائن) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ بھلائی اور نیکی کے کاموں میں تعاون کیا کرو۔ کاروباری حضرات کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سے سی ای او، فاسٹ کیبلز غلام مرتضیٰ شوکت کی قیادت میں ملنے والے کاروباری اور سماجی شخصیات سے بات چیت کے دوران کیا ۔ملاقات میں مختلف انڈسٹری سے وابستہ میاں اختر، میاں مشتاق احمد، میاں تبسم علی، خالد فاروق، چوہدری عمران اللہ اور دیگر نے شرکت کی ۔ وفد نے گورنر پنجاب کو فلاحی کاموں اور انڈسٹری کو پیش مسائل سے آگاہ کیا۔گورنر پنجاب نے اس موقع پر کہا گورنر ہاوس آپ کے فلاحی کاموں میں شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ بھلائی اور نیکی کے کاموں میں تعاون کیا کرو۔ اللہ تعالیٰ کے نزدیک مخلوق خدا کی مدد کرنا بہت بڑی نیکی ہے۔ انہوں نے کہا کاروباری حضرات کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کروں گا۔ ہر مشکل وقت میں کاروباری برادری نے ملک اور عوام کی خدمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کورونا وبا کے دوران کاروباری برادری نے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کیا. ۔ لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو راشن پہنچانے کے لیے دل کھول کر عطیات دیئے۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ کاروباری برادری کی فلاح بہبود کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں ۔