مزید خبریں

مشیر زراعت سندھ منظور وسان سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات

کراچیّ(نمائندہ جسارت)ایران کے قونصل جنرل نے سندھ کے زرعی سیکٹر اور دیگرشعبوں میں 25 ملین ڈالر سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہارکیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر زراعت سندھ منظور وسان سے ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے ملاقات کی،ملاقات میں سیکرٹری جنرل پاکستان قونصل فارن ریلیشن احسان مختار زبیری بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے منظور وسان سے دو طرفہ تجارت اور زرعی سیکٹر کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ ایران کے قوصل جنرل کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو ٹریکٹرز، کمبائنڈ ھارویسٹرس اور دیگر زرعی مشینری دینے کے خواہشمند ہیں، سیڈ، کولڈ اسٹوریج اور ھائبرڈ سیڈ دیگر ممالک سے سستی قیمت پر سندھ کو فراہم کریں گیں۔اس موقع پرمنظورحسین وسان نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سندھ کو آبی معاھدے کے تحت حصے کا پانی دیا جائے تاکہ زرعی سیکٹر تباھ ہونے سے بچ جائے، پانی کی قلت کی وجہ سے سندھ میں کپاس کی پیداوار کم ہورہی ہے، سندھ حکومت زرعی شعبے پر توجہ دے رہی ہے۔