مزید خبریں

سخت گرم موسم میں ون ڈے سیریز پوائنٹس کیلیے ہے،عاقب جاوید

لاہور(جسارت نیوز)سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے سخت گرم موسم میں پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کی مخالت کردی اور کہا ہے کہ میرے نزدیک تو ملتان کی گرمی میں فاسٹ بولرز موت کے کنویں میں کھیلیں گے۔ اتنے سخت موسم میں ٹی ٹوئنٹی میچز تو رات کو کھیلے جاسکتے ہیں ، ون ڈے میچز نہیں۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عاقب جاوید کا موقف تھا کہ پی سی بی اس سیریز کا شیڈول کسی اور وقت بھی کرسکتا تھا، کوالٹی کرکٹ تو ہونی نہیں، بس پوائنٹس کے لیے یہ سیریز کھیلی جارہی ہے۔ ایک طرف ماہرین یہ کہہ رہیہیں کہ اتنی گرمی میں گھروں سے کم سیکم باہر نکلیں، ہیٹ اسٹروک ہوسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ دوسری جانب فاسٹ بولرز میچز میں نوے میل کی رفتار سے دس اوورز بولنگ کریں گے،50اوورز فیلڈنگ کرنا پڑے گی، اس درجہ حرارت میں بولنگ کرنے کی تو اجازت ہی نہیں ہونی چاہیے،فاسٹ بولرز تو موت کے کنوئیں میں کھیل رہے ہوں گے۔