مزید خبریں

ٹیسٹ رینکنگ، بابراعظم کی ترقی،چوتھے نمبر پرآگئے

دبئی(جسارت نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بیٹر بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی پا کر چوتھے نمبر پر آگئے ہیں، انگلش کپتان جو روٹ دو درجے ترقی کے ساتھ دوسرے جبکہ کیوی کپتان کین ولیمسن دو درجے تنزلی کے ساتھ پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں، آسٹریلوی بیٹر مارنس لابوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہیِ، بائولنگ رینکنگ میں پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بدھ کے روز ٹیسٹ کھلاڑیوں کی تازہ ترین درجہ بندی جاری کر دی ہے جس کے مطابق بیٹنگ میں آسٹریلیا کے مارنس لابوشین 892 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں، انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کی دو درجے بہتری ہوئی ہے اور وہ 882 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں، آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، ان کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد845ہے، پاکستان کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد 815 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی دو درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ 806 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں، سری لنکن کپتان دیمتھ کرونا 772 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، آسٹریلیا کے عثمان خواجہ 757 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ساتویںپر چلے گئے۔