مزید خبریں

یوئیفا نیشنزلیگ، آسٹریلیا اورڈنمارک کی فتح

دوحہ(جسارت نیوز)آسٹریلیا،اٹلی اور ڈنمارک نے یوئیفا نیشنز لیگ میں اپنے میچز جیت لئے جبکہ انگلینڈ اور جرمنی کے درمیان میچ برابری پر ختم ہوگیا۔آسٹریلیا نے یو اے ای کو سخت مقابلے کے بعد 1-2گول سے ،اٹلی نے ہنگری کو 1-2اور ڈنمارک نے اپنے میچ میں آسٹریا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ اسی طرح انگلینڈ اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان میچ 1-1گول سے برابر رہا۔یوئیفا نیشنز لیگ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ احمد بن علی سٹیڈیم ، قطر میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ آسٹریلیا کی فتح میں جیکسن ارون اور اجدین ہراسٹک نے ایک ایک گول کر کے اہم کردار ادا کیا۔اٹلی اور ہنگری کی ٹیموں کے درمیان سٹیڈیو ڈینو مانوزی ، اٹلی میں کھیلے گئے میچ میں اطالوی ٹیم نے ہنگری کو سخت مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ارنسٹ ہیپل سٹیڈیون ، آسٹریا میں کھیلے گئے میچ میں ڈنمارک اور میزبان آسٹریا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں ڈنمارک کی ٹیم نے آسٹریا کو 1 کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ الیانز ایرینا ، جرمنی میں کھیلے گئے میچ میں جرمنی اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جو سخت مقابلے کے بعد 1-1گول کی برابری پر ختم ہوگیا۔