مزید خبریں

جرمن ٹینس اسٹار الیگزینڈر زویروف ومبلڈن اوپن سے باہر

برلن (جسارت نیوز)جرمنی کے نا مور ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر تین الیگزینڈر زویروف فٹنس مسائل کے باعث رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلم ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے محروم رہیں گے ۔ 25سالہ جرمن ٹینس اسٹار دائیں ٹخنے کی انجری کے باعث میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے ، 2020کے ٹوکیو اولمپکس میں طلائی تمغہ حاصل کرنے والے عالمی نمبر تین الیگزینڈر زویروف نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا کہ میں دائیں ٹخنے کی تکلیف سے نجات کے لئے اس کی سرجری کرائی ہے ، انہوں نے کہا کہ مجھے بحالی صحت کے لئے مزید کئی مہینوں تک ٹینس کورٹس سے دورہونا پڑ سکتا ہے ۔الیگزینڈر زویروف گزشتہ ہفتہ کو سال کے دوسرے گرینڈ سلم فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز کے سیمی فائنل میں ہسپانوی شہرہ آفاق ٹینس اسٹار رافیل نڈال کے مد مقابل تھے لیکن میچ کے دوران اچانک ان کا دائیں ٹخنہ موڑ گیا جس کے باعث وہ مقابلے سے دستبردار ہوگئے اور ان کو کورٹ سے ویل چیئر پر بیٹھا کر باہر لے جایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سرجری کے بعد ان کو دوبارہ ٹینس کورٹس میں واپسی کے لیے کوئی ٹائم فریم نہیں دیاگیا۔