مزید خبریں

شہروز کاشف کا نام سول ایوارڈکیلیے تجویز ، کوہ پیما ایوان صدر مدعو

لاہور(جسارت نیوز) کوہ پیما شہروز کاشف کوایوان صدر مدعو کرلیاگیا۔شہروز کاشف کے والد نے بتایا کہ شہروز کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے13جون کو ملاقات کادعوت نامہ ملاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بیٹے کے لیے اسپانسرشپ نہ ہونے کے برابر ہے۔ 20سالہ شہروزکاشف تین ہفتوں میں تین چوٹیاں سرکرکے نیپال سیلاہور لوٹے ہیں، وہ اب تک 8ہزار میٹر سے بلند 7چوٹیاں سرکرچکے ہیں۔اس کے علاوہ شہروز کاشف مانٹ ایورسٹ اورکے ٹو بھی سرکرنیکا اعزاز رکھتے ہیں جب کہ شہروز کاشف کا نام سول ایوارڈ کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔