مزید خبریں

ویلفیئراتاشی سہیل بابراوررائےانجم کےاعزازمیں عبدالمالک مجاہد کا عشائیہ

ممتازعالم دین، محقق، درجنوں اسلامی کُتب کے مصنف اور دارالسلام انٹرنیشنل کے عبدالمالک مجاہد نے سفارت خانہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفئیراتاشی سہیل بابروڑائچ، حال ہی میں تعنیات ہونے والے تیسرے کمیونٹی ویلفئیراتاشی رائے نجم نواز ثاقب، جدہ سے آئے ہوئے سینئرصحافی سید مسرت خلیل، پاکستان ایگزیکٹو فورم کے صدر اور ڈائریکٹرٹی این میڈیا نیوز منیراحمد شاد اورایس ٹی سی کے انجینیرراشد منہاس کے علاوہ دیگر مہمانوں کو اپنی رہائش گاہ پرایک پُرتکلف عشائیہ پرمدعو کیا۔ جیسا کہ سب جانتے ہیں دارُالسلام انٹرنیشنل کتاب و سنت کی اشاعت کا عالمی ادارہ ہے اورعبدالمالک مجاہد جنکا تعلق پاکستان کے شہرحافظ آباد سے ہے اس کے بانی ہیں۔ آپ چالیس سال سے زائد عرصہ سے سعودی عرب ریاض میں مقیم ہیں۔ شہرکے مرکزی علاقے وزارتِ داخلیہ کے قریب ان کی وسیع اورخوبصورت رہائش گاہ ان کی بہترین شخصیت کی عکاسی کرتی ہے۔ گھرکےدرو دیواراورکونے کو جس خوبصورتی سے سجایا گیا ہے وہ یقیناً مکینوں کی سلیقہ مندی کی نشاندہی کرتا ہے۔
عبدالمالک مجاہد ممتازمذہبی اسکالرنے بڑی محبت و شفقت کے ساتھ مہمانوں خیرمقدم کیا اور اپنے مہمانوں کی تواضع کھجوراورقہوہ سے کی۔ کھانے میں مٹن، چکن کباب، ملائی تکہ، ڈرم سٹک، مٹن بریانی، آلوگوشت، سبزی، سویّاں، کیک جیسی عمدہ ڈشیزتھیں۔ کھانے کے بعد مہمانوں کی تواضع چائے اور قہوے سے کی گئی۔ دوران گفتگو آپ نےاسلام کے ابتدائی حالات اورنبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرتِ مبارکہ پرسیرحاصل گفتگو فرمائی۔ تمام شرکاء عبدالمالک مجاہد کی مہان نوازی سے بے حد متاثر ہوئے اوران کے ساتھ گزارے ہوئے وقت کو اپنے لئے باعثِ فخرکہا۔۔
آخرمیں مہمانوں کو خیر آباد کرنے سے پہلے انھوں نے اپنی کتابوں ” دُعاؤں کی قبولیت کے سُنہرے واقعات” اور ” سُنہری کہانیاں” کا تحائف پیش کیا۔