مزید خبریں

ایران نے ایٹمی پلانٹ سے عالمی توانائی ایجنسی کے کیمرے ہٹادیے

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے ایٹمی پلانٹ سے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی آئی اے ای اے کے کیمرے ہٹا دیے۔ حکومتی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی اے ای اے نے تہران حکومت کے تعاون اور خیر سگالی کے جذبات کی قدر نہیں کی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ عالمی برادری کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کی مذمت نہ کرنا افسوس ناک ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران نے ابتدائی طور پر ایٹمی پلانٹ سے عالمی توانائی کے 2 کیمرے ہٹا دیے ہیں۔ ایرانی تنصیبات میں موجود عالمی ایجنسی کے 80 فیصد سے زیادہ کیمرے پہلے کی طرح کام کرتے رہیں گے۔ادھر ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ کیمرے کی فوٹیج تک رسائی جوہری معاہدے کے انجام پر منحصر ہے۔بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کا ہمارے ساتھ رویہ کسی بھی طو ر پر غیر جانبدارانہ نہیں ہے۔ عالمی ادارے نے ہماری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر تنقید کی نہ کوئی بیان جاری کیا۔