مزید خبریں

جرمنی ، ڈرائیور نے گاڑی ہجوم پر چڑھادی ، ایک شخص ہلاک

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ڈرائیور نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی،جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 8زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ دارالحکومت برلن کے مصروف ترین علاقے میں پیش آیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیاہے۔ واقعے میں راہ زخمی ہوئے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے،تاہم حکام نے واضح نہیں کیا کہ یہ حادثہ تھا یا کوئی دہشت گردانہ عمل ۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ برلن کے مغربی حصے میں شاپنگ کے لیے مصروف ترین علاقے میں پیش ا?یا ہے جو کہ 2016 ء میں پیش آنے والے برلن ٹرک حملے کے مقام برائڈشائڈٹ پلٹس سے کچھ ہی فاصلے پر واقع ہے۔ اْس حملے میں 11افراد ہلاک ہوئے تھے۔