مزید خبریں

چین، ایران، روس امریکا کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘ واشنگٹن

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی سیکیورٹی ادارے نے ایک رپورٹ میں حکومت کو خبردار کیا ہے کہ چین، ایران، روس و دیگر ممالک امریکا کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکا میں پْر تشدد واقعات کے خطرے پر محکمہ داخلہ نے انتباہ جاری کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد اور غیر ملکی مخالفین امریکا میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں اور آئندہ چند ماہ میں پْر تشدد واقعات جنم لے سکتے ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین، ایران، روس اور دیگر ممالک امریکا کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور امریکا میں سماجی تقسیم کے بیانیے کو فروغ دے رہے ہیں۔